سانحہ بلدیہ کیس: ایم کیو ایم نے بھتہ نا دینے پر فیکٹری کو آگ لگائی، گواہ کا بیان

Written by:

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس میں اہم ترین پیش رفت ہوا۔  ایم کیوایم رہنماؤں اور کارکنوں نے بھتہ نا دینے پر فیکٹری کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق فیکٹری کے پروڈکشن انچارج گواہ نے بیان قلمبند کرا دیا۔ گواہ نے ایم کیوایم کی جانب سے فیکٹری مالکان سے بھتہ مانگنے کی بھی عدالت میں تصدیق کردی۔

گواہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ فیکٹری مالکان نے بتایا کہ ایم کیوایم  نے 25 کروڑ روپے بھتہ مانگا ہے، میں نے ایم کیوایم کارکن ملزم زبیر چریا سے کہا بھتے کی رقم کم کرکے ایک کروڑ روپے کردو۔

گواہ کے مطابق زبیر چریا نے جواب دیا بھتے کی رقم 20 کروڑ روپے سے کم نہیں ہوگی، ملزم نے کہا بھتہ نا دیا تو سنگیں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گواہ نے بتایا کہ بھتے سے متعلق معاملات طے نا ہونے پر ملزمان نے فیکٹری کو آگ لگا دی۔

ملزمان کا بیان ریکارڈ کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھی اے ٹی سی میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
چھ روز قبل سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں روپوش عینی شاہد نے ملزم  زبیر چریا کو شناخت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملزم نے گودام میں رکھے کپڑے پر کیمیکل پھینکا اور آگ بھڑکی تو کھڑا مسکراتا رہا۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے عینی شاہد کو عدالت میں پیش کیا تھا۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گواہ کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔
عینی شاہد نے بتایا وقوعہ کے روز وہ فیکٹری میں موجود تھا۔ زبیر چریا نے جیب سے تھیلیاں نکال کر گودام میں موجود کپڑے پر پھینکی۔ یہی عمل دوسری منزل پر جاکر کیا۔ ملزم آگ لگنے پر مسکراتا رہا۔ عینی شاہد کا کہنا ہے وہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی شناخت بھی کرسکتا ہے۔

Source:
https://www.humnews.pk/latest/152304/

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started