سعودی عرب: سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

Written by:

سعودی پریس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں پریزیڈنسی آف اسٹیٹ سیکیورٹی کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ ابو حدریہ کے مقام پر مشرقی صوبے کو بحرین اور کویت سے ملانے والی ہائی وے پر دہشت گردوں کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔

مشرقی صوبے کی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں صدارتی اہلکاروں کو ابو حدریہ کے مقام پر ایس یو وی گاڑی میں 4 دہشت گرد نظر آئے۔

سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کا جب راستہ روکا اور انہیں ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا تو انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے جواب میں اہلکاروں نے بھی ان پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

گاڑی کو نقصان پہنچنے پر دہشت گرد قریبی گیس اسٹیشن کی طرف بھاگے اور وہاں دستی بم حملہ کیا، اس حملے کا مقصد ان کا اپنی طرف سے توجہ ہٹانا تھا تاکہ وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے چنگل سے فرار ہوسکیں۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا جس کے لیے انہوں نے ٹینکر ٹرک اسلحہ کے زور پر چھینا تھا۔

سیکیورٹی اہلکار ایک دیگر گیس اسٹیشن سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر ٹینکر ٹرک کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔

Source:
https://www.dawnnews.tv/news/1101087/

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started