
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی لاشوں کو بھارتی فوج کیمیکل سے جلا دیتی ہے .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اننت ناگ میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا. محبوبہ نے کہا کہ کشمیر میں جنگل راج قائم ہے. فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے کشمیریو ں کی لاشوں کی بھارتی فوج توہین کرتی ہے اور انہیں کیمیکل سے جلایا جاتا ہے. جیلوں میں قیدیوں کو زدوکوب کیا جاتا ہے. ہائی وے کو بند کر کے کشمیریوں کی زندگی عذاب بنا دی گئی ہے. محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ ”جس ملک کے ساتھ ہم نے الحاق کیا تھا اُس میں مسلمان، ہندو، سکھ، سب برابر تھے”۔انہوں نے کشمیر شاہراہ پر پابندی کو آمرانہ فیصلہ قرار دیا۔ اور اننت ناگ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مجسٹریٹ پر تشدد کی بھی مذمت کی جس کا مقدمہ بھارتی فوج کے خلاف درج کیا جا چکا ہے
Source:
https://baaghi.tv/kashmirion-ki-lashon-ki-indian-army-cemichel-say-jala-deti-hay/
Leave a comment