اسد عمر اپنا استعفیٰ واپس لینے پر غور کریں

Written by:

اسد عمر اپنا استعفیٰ واپس لینے پر غور کریں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2019ء) : گذشتہ روز اسد عمر نے وزارت خزانہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوادیا تھا۔ تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کے وزیر علی زیدی نے اسد عمر کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں مشورہ بھی دے دیا ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ اسد عمر اپنا استعفیٰ واپس لینے پر غور کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اہم بات یہ ہے کہ اسد عمر جلد از جلد استعفیٰ دینے کا فیصلہ واپس لیں اور جتنا جلدی ہو سکتا ہے کابینہ میں دوبارہ شامل ہو جائیں۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسد عمر سے دوبارہ وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

زلفی بخاری نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسدعمر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان کی اسد عمر سے امیدیں وابستہ ہیں ۔ملک کو اسد عمر کی کابینہ میں موجودگی کی اشد ضرورت ہے۔

Source:
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-04-19/news-1894280.html

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started