
چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وئی فونگ حے نے اکیس اپریل کو بیجنگ میں پاکستان کے چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔
پاکستانی بحریہ کے سربراہ ظفر محمود عباسی چینی عوامی سپاہ آزادی کی بحریہ کے قیام کے سترویں سال کی تقریبات منانے کے لیے منعقد ہونے والی متعدد ممالک کی بحریہ کی سرگرمی میں شرکت کے لئے چین تشریف لائے ہیں۔
اس موقع پر وئی فونگ حے نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دفاعی سیکورٹی کا تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کا اہم ستون ہے۔ گزشتہ کئی برسوں کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ چین پاکستانی فوج کے ساتھ ہر شعبے میں حقیقی تعاون کو مضوط بنانا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کی افواج خاص طور پر بحریہ کےساتھ تعلقات کی ترقی کو مثبت طور پر آگے بڑھانا چاہتا ہے۔
ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاکستان، پاک چین روایتی دوستی کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور چین کی جانب سے حمایت اور امداد کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ پاکستان چین کے ساتھ اعلی سطحی میل جول اور اسٹریٹجک رابطوں کو مزید قریب لانا چاہتا ہے اور دونوں ممالک اور دونوں افواج کے تعلقات کو مثبت طور پر فروغ دینا چاہتا
Leave a comment