
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ واقعے پر آگے بڑھ کر حکومت کو اقدامات کرنے چاہیے تھے، ہمیں نیوزی لینڈ جیسا ردعمل دینا چاہیے تھے.
انھوں نے کہا کہ سری لنکا واقعے میں را کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، سری لنکا میں تامل ٹائیگرز کا بھی ماضی میں کردار رہا ہے. پاکستان کو سری لنکن حکومت کی جتنی ممکن ہو، مدد کرنی چاہیے.
مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ماضی میں کسی نے کہا تھا کہ جو روڈ بند کرے گا، اس کی چھترول ہوگی، آج جس کے ہاتھ میں چھتر ہے، کل اس کی پیٹھ بھی ہوسکتی ہے.
انھوں نے کہا کہ چھتر کو ہمیشہ کے لئے الماری میں بند کریں، ملک متحمل نہیں ہوسکتا، اگر چھتر مارنے سے دہشت گردی ختم ہوسکتی ہے تو ہم حاضر ہیں
Source:
https://urdu.arynews.tv/mushahidullah-khan-on-raw-and-sri-lanka/ .
Leave a comment