بھارتی بیڑے میں آگ بھڑک اٹھی

Written by:

بھارتی بیڑے میں آگ بھڑک اٹھی

بھارتی ریاست کرناٹکا میں بھارتی بیڑے وکراما دیتیا میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے بھارتی بیڑے میں آگ لگنے کے واقعے میں مالی کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوا ہے۔آگ کی زد میں آ کر ایک بھارتی نیوی کا آفیسرہلاک ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک عام شہری کے مرنے کi بھی اطلاعات ہیں


اس حوالے سے بھارتی دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی بیڑے میں آگ لگی ہے،زہریلی گیس کے باعث ایک شہری اور ایک نیوی افسر ہلاک ہو گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ دو دیگر افراد کی بھی زہریلی گیس کے باعث حالت خراب ہو گئی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی انکوائری کا حکم دیے دیا گیا ہے۔بھارتی بحریہ کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو تقریبا 5 بجے ہوا

Source: 
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-04-26/news-1904777.html

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started