
کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے معمر شخص کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے معمر شخص جہانگیر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے سوشل میڈیا پر کئی جعلی آئی ڈیز بنا رکھی تھیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم لڑکیوں کو امتحانات میں پاس کرانے، نوکریوں کا جھانسہ دیتا تھا، ملزم جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں کیا کرتا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جہانگیر برسوں سے مذموم کام میں ملوث ہے اور لڑکیوں کو بلیک میل کرتا ہے
Source:
https://urdu.arynews.tv/fia-cyber-crime-circle-arrest-man/
Leave a comment