
سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 28 اپریل2019ء) کار کے رینٹیل پاور کیس میں اہم گرفتاری ، نیب نے ملزم بابر ذوالقرنین کے مبینہ فرنٹ مین شیر ملک کو گرفتار کرلیا۔ شیر ملک کے اکائونٹ میں ترکی سے ڈالر ز منتقل ہوئے۔ سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے اور مرکزی ملزم راجہ بابر ذوالقرنین تاحال مفرور ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے کاروائی کرتے ہوئے کار کے رینٹل پاور کیس کے ملزم راجہ بابر ذوالقرنین کے مبینہ فرنٹ مین شیر ملک کو لاہورسے گرفتا رکرلیا ہے۔نیب اس سے قبل بابر ذوالقرنین کے ایک اور فرنٹ مین لائق کو بھی گرفتار کرچکا ہے۔ شیر ملک کے اکائونٹ میں ترکی سے ڈالرز منتقل ہوئے تھے۔ کارکے رینٹل کیس کے ملزم راجہ بابر سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے صاجزادے ہیں۔ راجہ بابر ذوالقرنین تاحال مفرور ہیں تاہم گرفتار فرنٹ مین شیر ملک کو آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
Source:
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-04-28/news-1908264.html
Leave a comment