چودھری نثار علی خان پاکستان کی سیاست میں واپس نہیں آرہے، ان کا باب بند ہو گیا ہے

Written by:

وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کا جانا طے ہے۔ غریدہ فاروقی نے خبر دے دی

چودھری نثار علی خان پاکستان کی سیاست میں واپس نہیں آرہے، ان کا باب بند ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل 2019ء) : سینئیر سیاستدان چودھری نثار علی خان کی سیاست میں واپسی اوران کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی خبروں پر بات کرتے ہوئے اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا کہ چودھری نثار علی خان دوبارہ واپس نہیں آرہے۔ ان کے حوالے سے کچھ مقاصد کے تحت ایک ٹھوس افواہ پھیلائی گئی تھی کہ شاید وہ سیاست میں واپس آ رہے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان چند دن قبل اس بات کی خود بھی تردید کر چکے ہیں کہ وہ پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف نہیں اُٹھائیں گے۔ غریدہ فاروقین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کبھی بھی چودھری نثار علی خان کو قبول نہیں کریں گے۔ عمران خان کے قریبی ساتھی بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کا پاور سینٹر جہانگیر ترین چودھری نثار علی خان کو قبول نہیں کر سکتے۔لہٰذا چودھری نثار علی خان کا باب تو بند ہو گیا۔ لیکن پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی تو ضرور آنی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو جہانگیر ترین کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ جبکہ گورنر پنجاب چودھری سرور صاحب وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ جیسے ہی جہانگیر ترین کو اس حوالے سے خبر ملی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے لیےگورنر پنجاب متحرک ہو چکے ہیں انہوں نے فوری طور پر گورنر پنجاب کو ہٹانے کی خبریں پھیلانا شروع کر دیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے دو میجر پاور سیکٹرز کے دوران کھینچا تانی جاری ہے۔ جہانگیر ترین کو اس وجہ سے بھی پریشانی کا سامنا ہے کہ ان کے دست راست علیم خان جیل میں قید ہیں۔ علیم خان ان کے لیے پنجاب میں کافی کام کیا کرتے تھے۔ جہانگیر ترین کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا جانا ٹھہر گیا ہے لیکن اسد عمر کے جانے کے بعد حکومت کو جس ردعمل کا سامنا ہے اُس کے بعد وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے لیے وزیراعظم عمران خان ابھی کچھ وقت لیں گے۔کچھ روز قبل خبر آئی تھی کہ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ حالات ایسے پیدا کیے جائیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ دینے پر مجبور ہو جائیں، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ انہیں کارکردگی دکھانے کے لیے بجٹ آنے تک کا وقت دے دیا جائے ۔

Source:
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-04-29/news-1908454.html

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started