
کراچی میں ہیٹ ویو کی وارننگ اور سخت گرمی کے باوجود نرسز الائنس کی جانب سے مطالبات کے حق میں تین روز سے احتجاج جاری ہے اور آج سندھ بھر کے ہسپتالوں میں ڈیوٹی کا بائیکاٹ بھی کیا گیا ہے۔
نرسز الائنس کی جانب سے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تاہم صورتحال اس وقت بگڑی جب مظاہرین نے ریڈ زون کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی
مظاہرین نے سندھ اسمبلی جانے والی سڑک سے رکاوٹیں ہٹائیں، جس پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا اور پولیس نے خواتین نرسز سمیت کئی مظاہرین کا حراست میں لے لیا۔
ینگ نرسز کی جانب سے مطالبات کے حق میں پی آئی ڈی سی سگنل پر دھرنا جاری ہے، دھرنے کے باعث شہر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو پی آئی ڈی سی سے آگے نہیں جانے دیں گے، پی آئی ڈی سی اور پریس کلب سے گرفتاریاں کی ہیں۔
Leave a comment