پاک فوج نے آواران میں ایسا کام کیا جو حکومت بھی نہ کر سکی

Written by:

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت ہے بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع آواران میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں پاک فوج کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے 3500 سے زائد مریضوں کو علاج معالجہ کیا.پاک فوج کی میڈیکل ٹیم نے کیمپ میں 100 سے زائد آنکھوں کے آپریشن بھی کئے. میڈیکل کیمپ میں ای سی جی، الٹراساؤنڈ سمیت متعد دٹیسٹوں کی مفت سہولیات بھی میسر تھیں .ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع آواران کے دور دراز علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے 150 خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا اور یہ سلسلہ جاری ہے

Source:
https://baaghitv.com/pak-army-nay-awaran-mein-aisa-kaam-kia-k-hakoomat-bhi-na-kar-saki/

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started