حکومت نے امریکا،یورپی کونسل اور دیگر فورمز کو قانونی یاداشت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

سلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مئی 2019ء) : پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن مکمل کرنے کا خواہشمند، حکومت نے امریکا،یورپی کونسل اور دیگر فورمز کو قانونی یاداشت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو ایران کے ساتھ تناؤ ختم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی،عمران خان نے کہا کہ ایران کے ساتھ گیس منصوبے کے لیے مفقاہمتی طریقہ اختیار کیا جائے گا۔گیس کی قیمت خرید نظر ثانی کا عمل بھی شروع کیا جائے۔منصوبے پر عملدرآمد کے لیے ایران کے ساتھ مل کر امکانات تلاش کیے جائیں۔ واضح رہےو زیر اعظم عمران خاننے گذشتہ ماہ ایران کا دورہ کیا تھا۔ وزیراعظمعمران خان کے دورہ ایران کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کا خواہش مند ہے، تاہم امریکی پابندیاں اس منصوبے پر اثرانداز ہوتی ہیں۔امریکی پابندیاں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ ہے، تاہم پاکستان کو اپنے مفادات عزیز ہیں۔ کچھ قوتیں پاک ایران تعلقات میں کشیدگی چاہتی ہیں، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ماضی سے نکل نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکایران گیس پائپ لائن منصوبہ مناسب منصوبہ ہے تاہم امریکا نے ایران پر پابندیاں لگا رکھی ہیں ، ان حالات میں ایران کے ساتھ مالی معاملات آگے بڑھانا آسان نہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ جبکہ ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تیل و گیس فراہم کرنے کی پیش کش بھی کی تھی۔ ایرانی صدر نے اعلان کیا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت ایران پاکستان کی سرحد تک اپنے حصے کی پائپ لائن تعمیر کر چکا ہے۔
Source:
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-05-07/news-1920330.html
Leave a comment