مریم نواز اور بلاول بھٹو اگر عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ جائیں تو 25ہزار کی نوکری بھی نہ حاصل کر سکیں

Written by:

مریم نواز اور بلاول بھٹو اگر عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ جائیں تو 25ہزار کی ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 مئی 2019ء) دفاعی تجزیہ نگار ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب کا کہنا ہے کہ اگر میں یہ بات مان لوں کہ سیاسی مستقبل مریم نواز یا بلاول بھٹو کے ہاتھ میں ہے تو میرا خیال ہے یہی وہ چیز ہے جوآج قوم بدلنے کے لیے کوشاں ہیں،یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ اگر یہ غلامانہ ذہنیت رہی تو مریم کے ہاں ایک جنید بھی پیدا ہو چکا ہے اور پھر یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہے گا اگر ان لوگوں کو عام لوگوں کے ساتھ بٹھا دیا جائے تو یہ 25ہزار روپے کی نوکری نہ حاصل کر سکیں۔جن کے بارے میں آپ لوگ کہتے ہیں کہ یہ ہمارے وزیراعظم ہوں گے،کیا باقی لوگوں کی اولادیں نکمی ہیں؟۔کیا اور پڑھے لوگ نہیں ہیں اور ان میں لیڈرشپ کوائلیٹیز نہیں ہیں۔اس ملک کا میرٹ کہاں گیا ہے۔ہمارے مقدر میں یہی ” کچرا ” رہ گیا ہے کیا۔

یہ سوچنے کی بات ہے کہ اگر ملک میں میرٹ کا نظام نہ لایا گیا تو یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ہم نے یہی نظام ختم کرنا ہے کہ خاندانوں کی غلامی چھوڑ دینی چاہئیے اور اگر کوئی پڑھا لکھا بچہ جس میں لیڈر شپ صلاحیت موجود ہے تو اسے آگے آنا چاہئیے،جب کہ پروگرام میں موجود صحافی نسیم زہرا نے امجد شعیب کے مریم نواز اور بلاول بھٹو کے لیے کچرا لفظ استعمال کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی نا مناسب الفاظ ہیں۔جب کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف ایک پیج پر نظر آتی ہے۔ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن)کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات کی تھی۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال ، چیئر مین پی اے سی کے معاملات پر مشاورت کی گئی ۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جمعرات کو مسلم لیگ ن کے وفد نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔ وفد میں شاہد خاقان عباسی ،ایاز صادق ،خواجہ آصف، سعد رفیق اورمریم اورنگزیب شامل تھیں ۔پیپلزپارٹی کی طرف سے ملاقات میں سید خورشید احمد شاہ سید نوید قمر بھی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، چیئرمین پی اے سی کے معاملات پر مشاورت کی گئی۔

Source:
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-05-10/news-1924684.html

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started