پاک بحریہ، فیلڈ کمانڈز کی تبدیلی کی تقریبات کاانعقاد

Written by:

Media player logo

کراچی میں پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز کی تبدیلی کی تقریبات کاانعقادکیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد امجدخان نیازی کمانڈر کراچی اور وائس ایڈمرل آصف خالق کمانڈر پاکستان فلیٹ تعینات ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بطور کمانڈر کراچی ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کراچی میں قائم پاک بحریہ کی تمام ٹریننگ یونٹس کے انچارج ہوں گے۔

بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق پاک بحریہ کے تمام بحری اور فضائی اثاثوں کے سربراہ ہوں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کمانڈر پاکستان فلیٹ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ٹریننگ اینڈ ایویلئیویشن اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس رہ چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل آصف خالق کمانڈر کراچی ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمن اور کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 بھی رہ چکے ہیں۔

کمانڈرز تبدیلی کی تقریبات میں پاک بحریہ کے سینئر آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کی

Source:
https://jang.com.pk/news/638024-pak-navy-field-commanders-change-ceremon

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started