
چین نے پاکستانی خواتین سے جبری غیر اخلاقی کام کروانے اور جسمانی اعضاء کی اسمگلنگ کی خبروں کو مسترد کر دیا،چین نے پاکستان کی انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہوئے ٹاسک فورس پاکستان بھجوا دی
چین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 مئی 2019ء) چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیوں کے معاملے پر چین کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چینی سفارتخانے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستانی اداروں کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان چینی سفارتخانے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی کراس بارڈر شادی کے لبادے میں جرائم کے ارتکاب کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے۔
چین قانونی شادیوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کا حامی ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کی وزارت پبلک سیکورٹی نے پاکستان حکام سے تعاون کے لیے ٹاسک فورس پاکستان بھیجی ہے۔چین دو طرفہ تعلقات اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید وسیع کرے گا۔
چینی سفارتخانے کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کسی سے جبری غیر اخلاقی کام نہیں کرائے گئے۔
ان خواتین کے جسمانی اعضاء کی اسمگلنگ کی اطلاعات بھی غلط ہیں۔میڈیا پر آنے والی ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔دونوں ممالک کے عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں۔خیال رہے ایف آئی اے کا چینی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے 9 مزید چائنیز اور 2پاکستانی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق چینی نوجوان مسیح خواتین کے ساتھ جال سازی کے ساتھ شادیاں کرتے تھے اور ملزمان لڑکیوں کے جسم کے اعضاء بھی نکالتے تھے، چند روز قبل نزیر احمد کی بیٹی چائنہ سے وآپس آئی، متاثرہ لڑکی پاکستانی ہائی کمشن اور چائنہ کی مداخلت پر وآپس آئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ شخص نذیر احمد کی درخواست پر ایف آئی اے نے جوہر ٹائون میں چھاپہ مار کر چائینیز باشندوں کی گرفتاریاں کیں، نزیر احمد کی بیٹی کو ملزمان چائنہ لے جا کر جسم فروشی کا دھندہ کرواتے تھے، نذیر احمد کی بیٹی رضیہ نے بتایا کہ پاکستانی ایجنٹوں نے میری شادی چین کے نو جو ان سے کر ائی جس نے اپنا نا م مو سیٰ بتایا مو سی پہلے مجھے اسلا م آباد لے آیا مگر کچھ عرصے بعد وہ مجھے چین لے آیا جہا ں آکر مجھے پتا چلا کہ وہ مسلما ن نہیں ہو ا بلکہ دھو کہ کیا چین آکر اس نے مجھے جسم فروشی پر مجبو ر کیا میرے اعتراض پر وہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیا ں دیتا اور اعضا نکالنے کی دھمکی دی میں نے چین میں پاکستانی حکام سے رابطہ کیا جس پر انہو ں نے مجھے پا کستان بجھو ا دیا لڑکی کی انکو ائر ی کے بعد ایف آئی اے نے چھا پہ ما ر کر 9چینی باشندوں سمیت 11نو جو انو ں کو گرفتار کر لیا ۔
Source:
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-05-10/news-1924388.html
Leave a comment