ڈالر 200 روپے کا؟ ملکی معیشت کیلئے تباہ کن خبر

Written by:

ڈالر 200 روپے کا؟ ملکی معیشت کیلئے تباہ کن خبر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2019ء) ڈالر 200 روپے کا؟ ملکی معیشت کیلئے تباہ کن خبر، رانا ثناء اللہ کے مطابق خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت روپے کے مقابلے میں ڈالر 200 روپے کا ہونے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما رانا ثناء اللہکی جانب سے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے متعلق تشویش ناک دعویٰ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت روپے کے مقابلے میں ڈالر 200 روپے کا ہونے والا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات پارلیمنٹ میں لانی چاہیں۔

دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ممکنہ معاہدے کے خوفناک اثرات ابھی سے سامنے آنے لگے ہیں۔

Source:
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-05-10/news-1925272.html

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started