ھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاملات میں کشیدگی برقرار رہے حالانکہ پاکستان کا پلوامہ حملے سے کوئی تعلق نہیں تھا ، شاہ محمود قریشی

Written by:

on: مئی 10, 2019

بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاملات میں کشیدگی برقرار رہے حالانکہ پاکستان کا پلوامہ حملے سے کوئی تعلق نہیں تھا ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 10 مئی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاملات میں کشیدگی برقرار رہے حالانکہ پاکستان کا پلوامہ حملے سے کوئی تعلق نہیں تھا، پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لئے پاکستان نے خیرسگالی کے طور پر 360 بھارتی قیدیوں کو رہا کیا۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ماہی گیروں کی بھارتی جیلوں سے رہائی کے حوالے سے ایک توجہ مبذول نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے ماہی گیر یا غلطی سے سرحد پار کرنے والے قیدیوں کو بازیاب کرانا ہمارا ہدف ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارت میں اپنے ہائی کمیشن کے ذریعے اس معاملہ کو مسلسل اٹھایا ہے۔

Source:
https://thetimesofislamabad.com/2019/05/10/%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%DA%86%D8%A7%DB%81%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92-%DA%A9%DB%81-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%85%D9%84/

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started