سلمان شاہ کو نیا مشیر خزانہ بنایا جا رہا ہے، پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی کا سامنا تھا۔ سرکاری ذرائع

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مئی 2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشیر اکرم چودھری مستعفی ہوگئے، سلمان شاہ کو نیا مشیر خزانہ بنایا جا رہا ہے،پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی کا سامنا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے کابینہ میں ردوبدل کا فیصہ کرلیا ہے۔ تاہم فی الحال پنجاب حکومت کی جانب سے ماہر اقتصادیات سلمان شاہ کو نئے ٹاسک کیلئے مشیر خزانہ بنایا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی کا سامنا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشیر اکرم چودھری مستعفی ہوگئے۔ مشیر اکرم چودھری کی جگہ سلمان شاہ کو مشیر بنایا جائے گا۔ واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت گزشتہ روز وزیراعلیٰ آفس میں 3گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا،جس میں وزیراعلیٰ نے واضح کہا تھا کہ جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے اورنئے پاکستان میں باتیں کم اور کام زیادہ کیا جائے۔ تبدیلی کیلئے کام کرکے دکھانا ہوگا۔پریزنٹیشن سے کام نہیں چلے گابلکہ عملی طور پر آن گرائونڈ عوام کو سہولت ملے گی تو گورننس بہتر ہوگی لہذا عام آدمی کی سہولتوں کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے پروگراموں میں تاخیر کرنے والوں سے جواب لیا جائے گا۔فلاح عامہ کے پروگرام میں تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔ تعلیم،صحت ،انفراسٹرکچر،سڑکوں کی تعمیر ومرمت اورصاف پانی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو ریلیف ملے گا۔انہوںنے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے روایتی طریقہ کار کو خیرباد کہنا ہوگا۔ اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کی ترقی پر فوکس کیا جارہا ہے۔ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔
Source :
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-05-14/news-1929212.html
Leave a comment