
خضدار کے قریب دو مسافر کوچوں اور ٹرالر میں خوفناک تصادم سے پانچ افراد جاں بحق، جب کہ بچوں اور خواتین سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق ایک مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی، جب کہ دوسری کراچی سے پنجگور جا رہی تھی۔ اورناچ کے قریب دونوں مسافر کوچز اور ٹرالر میں تصادم ہوا، جس کا سبب تیز رفتاری تھا۔
رات گئے پیش آنے والے حادثے کے نو زخمیوں کو کراچی کے جناح اسپتال، جب کہ دیگر افراد کو بیلہ اور وڈھ کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق
Leave a comment