وزیراعظم عمران خان کی جان کو شدید خطرہ، خود کُش حملے کا اندیشہ

Written by:

معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اہم انکشاف کر دیا

وزیراعظم عمران خان کی جان کو شدید خطرہ، خود کُش حملے کا اندیشہ

سلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مئی 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے پارک لین میں پچیس فیصد شئیرز ہیں جبکہ میگا منی لانڈرنگ کیس میں بھی بلاول بھٹو زرداری کا نام آ رہا ہے۔ مسلم لیگ ناور پیپلز پارٹی سے پہلے ریاست کی بات کر لیتے ہیں۔ پہلے ریاست کی بات آ تی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان کو سیاسی خطرات اور معیشت کے حوالے سے خطرات کے علاوہ جان کا خطرہ بھی ہے۔ دوسرا انہیں سکیورٹی کا مسئلہ بھی ہے۔ سکیورٹی کا مسئلہ نہ صرف ملک کو بلکہ عمران خان کی ذات کو بھی ہے۔ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ یہ بات ہو چکی ہے کہعمران خان کو کئی دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے بعد یہ کہا گیا کہ ان پر خود کُش حملہ ہو سکتا ہے جس کے پیش نظر ان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔عمران خان کو بطور وزیراعظم پاکستان اب بھی کئی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اعلیٰ فورم پر موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابقعمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ بنی گالہ میں وہ جس جگہ رہائش پذیر ہیں وہ علاوہ محفوظ نہیں ہے۔ ان کی رہائش گاہ کے آس پاس سارا جنگل ہے جہاں رات کے وقت لائٹ بھی نہیں ہوتی۔ وہاں پر اگر کسی کا بھی جانے کا اتفاق ہو تو وہاں موجود سکیورٹی گارڈز ٹارچ کی روشنی میں عمران خان کی رہائش گاہ پر لے کر جاتے ہیں۔اگر سکیورٹی گارڈز سے دریافت کیا جائے تو ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات ہیں کہ رات کے وقت اس جگہ پر اندھیرا رکھا جائے۔ عمران خان کو موصول ہونے والی دھمکیوں کے باعث اب سکیورٹی الرٹ بھی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

Source:
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-05-15/news-1930602.html

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started