پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 31مئی تک ادا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

Written by:

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 31مئی تک ادا کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 مئی2019ء) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 31مئی تک ادا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

سیکرٹری خزانہ پنجاب کی جانب سے اکائونٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر کو جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم اور دو جون کو گزیٹڈ ہالیڈے ( ہفتہ اور اتوار) کی وجہ سے حکومت نے تمام سرکاری ملازمین او رپنشنرز کو 31مئی تک تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے اس لئے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 31مئی تک ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔

Source:
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-05-15/news-1930709.html

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started