وزیراعظم عمران خان کے زیب تن کیے گئے کپڑے کون سیتا ہے ؟

Written by:

نوکری چھوڑ کر کپڑے کا کاروبار کرنے والے فہد سیف نامی شخص کو وزیراعظم عمران خان کے کپڑوں کا آرڈر کیسے ملا؟

وزیراعظم عمران خان کے زیب تن کیے گئے کپڑے کون سیتا ہے ؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2019ء) : وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان پاکستان کا روایتی لباس زیب تن کرتے ہیں۔ انہیں اکثر خوبصورت رنگوں کے پاکستانی لباس میں ملبوس دیکھا گیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آخر وزیراعظم عمران خان کے کپڑے کون سیتا ہے؟ اس حوالے سے فہد سیف نامی شخص کا نام سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فہد سیف نے جب 2016ء میں اپنی نوکری کو خیرباد کہہ کراسلام آباد میں کپڑوں کاکاروبار شروع کیا تو ان کے وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم کے لیے کپڑوں کو ڈیزائن کریں گے۔ہوا کچھ یوں کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن اور فہد سیف کے پرانے گاہک نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے فہد کے برانڈ کا ذکر کیا۔

جس کے ایک ہفتے بعد ہی انہیں وزیر اعظم کے لیے شلوار قمیض کے سات جوڑے سینے کا پہلا آرڈر ملا۔ فہد سیف نے اس حوالے سے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہمارے کچھ گاہکوں کا تعلق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے ہے جنہوں نے وزیراعظم سے ہمارا تذکرہ کیا۔خاں صاحب کی طرف سے آرڈر ملنا ہمارے لیے کافی حد تک غیر یقینی تھا۔ انہوں نے کہا یہ سب اتنی تیزی سے ہوا کہ ہمیں یہ سب ہضم کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ دراصل میں اس سب کا سہرا عمران خان اور ان کی ٹیم کے سرباندھتا ہوں کہ انہوں نے یہ ہمارے لیے آسان بنایا۔ فہد سیف نے بتایا کہ میں اپناکاروبار شرٹس سینے سے شروع کیا اور اب میں سوٹ، شلوار قمیض، ویسٹ کوٹس اور شیروانی(جو وہ عمران خان کے لیے سی رہے ہیں) بھی سیتے ہیں۔ فہد کیکمپنی کا نام ”محترم” ہے جس کا پسِ منظر تاریخی اور ثقافتی ہے اور ان کی ٹیگ لائن ”میڈ پراؤڈلی اِن پاکستان’‘ ہے۔ فہد سیف نے کمپنی کے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا کہ اپنے منشور وزیراعظم آفس تک پہنچانا کسی اور کام کرنے سے زیادہ اطمینان بخش ہے

SOurce:۔
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-05-16/news-1932126.html

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started