چوتھا ون ڈے: قومی ٹیم میں حفیظ اور حسنین کی شمولیت کا امکان

Written by:

انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے انتہائی اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کر کے محمد حفیظ اور محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

ناٹنگھم شائر کاؤنٹی کا ہوم گراؤنڈ ٹرینٹ برج آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ون ڈے کی میزبانی کر رہا ہے۔

پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے، برسٹل میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کی پاکستان ٹیم میں آج دو تبدیلیا متوقع ہیں، سابق کپتان محمد حفیظ اور فاسٹ بولر محمد حسنین سیریز میں پہلی بار ایکشن میں ہوں گے۔

دوسری طرف دونوں کی جگہ آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آج جگہ خالی کرنا ہو گی، البتہ سابق کپتان شعیب ملک آج بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ 

ممکنہ طور پر امید ہے کہ شعیب ملک ہیڈنگلے لیڈز کا پانچواں اور آخری ون ڈے کھیل سکتے ہیں۔

ٹرینٹ برج ناٹنگھم پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے 30 اگست 2016ء کو کھیلا گیا تھا جہاں میزبان ٹیم نے 169 رنز سے فتح حاصل کی تھی، پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے 6 وکٹ پر 444 رنز اسکور کئے تھے۔

Source:
https://urdu.geo.tv/latest/200040

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started