
کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگرملز اور آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،حمزہ شہباز شریف عدالت پیش ہو ئے۔
سماعت کے آغاز پر شہبازشریف کے وکیل عطا تارڑ عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی، جس پر نیب کی جانب سے اسے مسترد کرنے کیلئے جواب بھی جمع کرا یا گیا، نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں میں کہا گیاہے کہ شہبازشریف کے تمام ٹیسٹ پاکستان میں ہوسکتے ہیں، وہ جان بوجھ کر لندن میں قیام کررہے ہیں۔
اس موقع پر معزز جج نے شہبازشریف کے وکیل عطا تارڑ سے استفسار کیا کہ عدالت کو بتائے جائے کہ شہباز شریف حتمی طور پر پاکستان کب واپس آئیں گے؟جس پر شہبازشریف کے وکلانے یقین دہانی کرائی کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی علاج کی غرض سے بیرون ملک ہیں تاہم وہ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد 11 جون کو پاکستان آ جائیں گے۔
واضح رہے کہ دس اپریل کو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے
Leave a comment