

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں واقع قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہیڈکوارٹرز پہنچ گئے ہیں۔
نیب نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں آج طلب کر رکھا ہے
اس موقع پر اسلام آباد انتظامیہ نے جیالوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
دیگر شہروں سے آنے والے پی پی کارکنوں کو روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے اسلام آباد میں داخلے سے حالات خراب ہو سکتے ہیں
تاہم اپنے لیڈر کے استقبال اور انہیں سپورٹ کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکن اسلام آباد میں نیب ہیڈکوارٹر کی جانب گامزن ہیں۔
Source: https://jang.com.pk/news/644429-bilawal-reaches-nab-headquarter-several-ppp-workers-detained
Leave a comment