سابق صدر سمندری بار ایسوسی ایشن نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

Written by:

سابق صدر سمندری بار ایسوسی ایشن نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ون فائیو آفس کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے کچہری جانے والے سابق صدر سمندری بار غضنفروڑائچ ایڈووکیٹ نے اندھا دھند فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے ، واقعے کے بعد ملزمان فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

غضنفروڑائچ ایڈووکیٹ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے،غضنفر علی وڑائچ سمندری بار کے سینئر وکیل تھے۔

واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن نےغضنفر وڑائچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پورے فیصل آباد میں احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے، ڈی بی اے کا کہنا ہے کہ آج وکلا آج عدالتی امور کا بائیکاٹ کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے

Source: http://urdu.abbtakk.tv/%D8%B3%D8%A7%D8%A8%D9%82-%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%D8%B3%D9%85%D9%86%D8%AF%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%A7%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%D8%B3%D9%88%D8%B3%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%D8%B4%D9%86-%D9%86%D8%A7%D9%85%D8%B9%D9%84%D9%88/

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started