
رلڈ کپ 2019میں شرکت کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئےایک منفردانعام کا اعلان سامنے آیاہے۔ ورلڈکپ جیت کرلانے کی خوشی میں تمام کھلاڑیوں کو تاحیات ان کے گھروں کے لیے مفت بجلی فراہم کی جائیگی۔
یہ اعلان پنجاب کے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ایک وڈیو بیان کی صورت میں جاری کیاہے۔
ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ اگر ہماری ٹیم ورلڈ کپ جیت کر آتی ہے تو تاحیات کھلاڑیوں کے گھروں میں مفت بجلی فراہم کر دی جائے گی۔
انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو پیغام دیاہے کہ جم کے کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ آپ کے گھروں کو ہمیشہ کے لئے روشن کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اگر قوم کے لیے ورلڈ کپ جیت کر لاتی ہے تومحکمہ توانائی پنجاب کھلاڑیوں کے گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز لگا کر کلین انرجی مہیا کر ے گا۔
ڈاکٹر اختر ملک نے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے کہا ہے کہ دنیا کو بتا دو کہ یہ نیا پاکستان ہے۔
Leave a comment