پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے فرانس کے سفیر مارک بریٹی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Written by:

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے فرانس کے سفیر مارک بریٹی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے فرانس کے سفیر مارک بریٹی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے معزز مہمان کو پاک بحریہ کے بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا۔ فرانس کے سفیر نے خطے میں امن و استحکا م کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-05-31/news-1949787.html

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started