موبائل فون پر سنائی دینے والی آواز والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 جون 2019ء) : آج کل موبائل فون کا استعمال عام ہے۔ موبائل فون سے ایک دوسرے کو کال کرتے ہوئے ہمیں ہمیشہ ایک آواز سنائی دیتی ہے۔ جس میں کہا جاتا ہے کہ آپ کا بیلنس اس کال کے لیے ناکافی ہے، آپ کا مطلوبہ نمبر اس وقت مصروف ہے یا پھر آپ کو مطلوبہ صارف اس وقت دوسری کال پر موجود ہے۔ اس آواز کو ہم اکثر و بیشتر بلکہ روزانہ کی بنیاد پر سنتے ہیں لیکن یہ آواز کس خاتون کی ہے ہم ان سے ناواقف ہیں۔تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو دراصل اُن خاتون کی ہے جن کی آواز ہم اپنے موبائل فون پر سنتے ہیں۔ یہ آواز دراصل ایف ایم 105 پر موجود آر جے فرحین ملک کی ہے۔
یہ ہیں وہ خاتون جن کی آواز پورا پاکستان موبائل فون پر روز سنتا ہے! آپ کا مطلوبہ نمبر دوسری کال پر مصروف ہو یا ٹی وی پر اشتہار چلے آواز اس خاتون کی سنائی دیتی ہے!3,1878:54 AM – Jun 2, 20191,326 people are talking about thisTwitter Ads info and privacyحال ہی میں دئے گئے ایک انٹرویو میں فرحین نے انکشاف کیا کہ جب لوگ فون پر یہ آواز سنتے ہیں کہ ان کا مطلوبہ نمبر مصروف ہے تو یہ آواز میری ہی ہے۔آر جے فرحین نے اس ویڈیو انٹرویو میں بتایا کہ وہ صرف موبائل فون پر ہی نہیں بلکہ ڈراموں کے لیے پس پردہ وائس اوورز بھی کرتی ہیں۔ وہ اس معاملے میںنجی ٹی وی چینل سے بھی منسلک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ جہاں بھی کال کرتے ہیں چاہے کے الیکٹرک ہو، پی ٹی سی ایل ہو یا پی آئی اے، کال نہ ملنے پر لوگوں کو میری ہی آواز سنائی دیتی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین فرحین کی آواز سن کر خاصے حیران ہیں، جبکہ اس بات پر خوشی کا اظہار بھی کررہے ہیں کہ انہیں معلوم ہوگیا کہ آخر کار یہ آواز کس کی ہے۔اس حوالے سے آر جے فرحین کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے زیادہ سے زیادہ شئیر کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بالآخر ہمیں اس آواز کے پیچھے موجود خاتون کو دیکھنے کا موقع مل ہی گیا اور ہمیں پتہ چل گیا کہ آخر یہ آواز کس کی ہے جسے ہم روز اپنے فون پر سنتے ہیں۔
Leave a comment