سابق کپتان اصغر افغان نے بیٹ مجھ سے مانگا تو میں نے منع کیا مگر انہوں نے میرے بیگ سے نکال لیا:راشد خان

برسٹل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 02 جون2019ء) افغان کرکٹر راشد خان کو ویرات کوہلی کی جانب سے تحفے میں ملنے والا بیٹ خود ان کے سابق کپتان اصغر افغان نے ’چرا‘ لیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سپنر راشد خان نے کہا ہے کہ مجھے معروف بیٹسمینوں کے بیٹ جمع کرنے کا بھی شوق ہے، مجھے بھارتی کپتان کوہلی نے بھی ایک بیٹ دیا جس سے میں نے آئرلینڈ کیخلاف عمدہ بیٹنگ کی، میں ایک گیند پر چوکا جڑنا چاہتا تھا مگر چھکا لگ گیا، جس سے مجھے احساس ہوا یہ خاص بیٹ ہے، واپسی پر اصغر افغان نے وہ بیٹ مجھ سے مانگا تو میں نے منع کردیا، مگر بعد میں انھوں نے اسے میرے بیگ سے نکال کر اپنے بیگ میں ڈال دیا۔راشد خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ اس بیٹ سے اچھا نہیں کھیل پائیں گے اور مجھے واپس کردیں گے۔
Source: https://www.urdupoint.com/sports/detail-news/live-news-1951905.html
Leave a comment