مائیکروسافٹ پرانے سمارٹ فونز پر آفس موبائل ایپ کی سپورٹ ختم کر رہا ہے

Written by:

Microsoft to end Office mobile apps support for older Android devices

مائیکروسافٹ  نے خاموشی سے اپنی آفس موبائل ایپ کی ضروریات کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اب اینڈروئیڈ کے پرانے ورژنز استعمال کرنے والے اپنے فون پر مائیکروسافٹ آفس کی ایپلی کیشن  استعمال نہیں کر سکیں گے۔
مائیکروسافٹ آفس کی تمام ایپس جولائی 2019 سے  کٹ کیٹ اور لولی پاپ  او ایس سسٹم کی حامل ڈیوائسز پر نہیں چلیں گی۔ مائیکروسافٹ کے مطابق  اینڈروئیڈ کے لیے آفس کی ایپلی کیشنز  پرانے ورژنز پر جون تک چلتی رہیں گی۔لیکن اس کے ان کی سپورٹ ختم کر دی جائے گا۔
اگر آپ آئی او ایس استعمال کرتے ہیں تو اس حوالے سے خوش قسمت ہیں۔ مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ  آئی او ایس 11.0 اور  جدید ورژنز پر چلنے والے  آئی فونز اور آئی پیڈز پر مائیکروسافٹ آفس ایپلی کیشنز بدستور کام کرتی رہیں گی۔ جب بھی آئی او ایس کا نیا ورژن جاری کیا جاتا ہے تب مائیکروسافٹ آفس ایپلی

کیشن  کے لیے آئی او ایس کی ضروریات کو موجودہ اور دو پچھلے ورژنز تک اپ ڈیٹ کر دیتا ہے۔

Source: https://www.urdupoint.com/technology/detail/news/microsoft-to-end-office-mobile-apps-support-for-older-android-devices-6424.html

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started