
سیاسی رہنماؤں نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑ کمر میں آئی ای ڈی کے دھماکے میں پاک فوج کے تین افسران سمیت 4 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔
ملکی سیاسی قیادت نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر پاک فوج کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
اعجاز شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی، پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے، ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے
Leave a comment