ہمارے طیارہ بردار جہاز نے ایران کو حملے سے رکنے پر مجبور کر دیا ، امریکی فوج

Written by:

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 09 جون2019ء) امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کو خلیج عربی میں امریکی فورسز یا تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکی وزارت دفاع پنٹاگان کی جوابی کارروائی کا محور شمار کیا جا رہا ہے۔ تقریبا 70 طیاروں کا حامل یہ بحری جہاز بحر عرب میں بین الاقوامی پانی میں کھڑا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی فوج کی مرکزی کمان کے کمانڈر فرینک میکنزی نے کہاکہ کہ اگر امریکا حالیہ دنوں میں اپنے عسکری وجود کو مضبوط نہ بناتا تو اب تک حملہ ہو چکا ہوتا۔

میکنزی کے مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ تہران بحری جہازوں یا عراق میں امریکی فورسز پر حملے کی تیاری کر رہا تھا تاہم خلیج میں طیارہ بردار جہاز کی موجودگی نے ایران کو ان منصوبوں میں ترمیم پر مجبور کر دیا۔ابراہم لنکن طیارہ بردار جہاز سے دیے گئے ایک اخباری انٹرویو میں میکنزی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران اپنا حساب کتاب دوبارہ کر رہا ہے۔ انہیں چاہیے کہ ممکنہ اقدامات کے بارے میں سوچتے ہوئے طیارہ بردار جہاز کو ذہن میں رکھیں۔امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر نے زور دے کر کہا کہ خلیج میں طیارہ بردار جہاز کی موجودگی نے خطے کے استحکام پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-06-09/news-1956386.html

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started