
سنگین غداری کیس: پرویز مشرف کی بریت اور التوا کی درخواستیں مسترد
حسیب بھٹی | ویب ڈیسکاپ ڈیٹ 12 جون 2019Facebook Count5Twitter Share1Translate

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف جاری سنگین غداری مقدمے میں ان کی بریت اور التوا کی درخواستیں مسترد کردیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ خصوصی عدالت نے غداری مقدمے میں التوا اور بریت کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
عدالت نے پرویز مشرف کی جانب سے مسلسل عدم حاضری کی بنا پر ان کا حق دفاع ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سنگین غداری کیس: پرویز مشرف کو سوال نامہ ارسال
پرویز مشرف کے وکیل ڈاکٹر طارق حسن کی جانب سے خصوصی عدالت سے ایک اور موقع کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے اسے مسترد کردیا۔
پرویز مشرف زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں، وکیل
سابق صدر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ ذہنی اور جسمانی طور پر اس قابل بھی نہیں کہ ملک واپس آسکیں۔
پرویز مشرف کے وکیل کے مطابق سابق صدر کا وزن تیزی سے کم ہورہا ہے اور پیدل چلنے پھرنے سے قاصر ہیں اس لیے وہیل چیئر پر ہیں۔
ڈاکٹر طارق حسن نے عدالت سے کہا کہ ہر تاریخ سماعت پر کیس کے التوا کی استدعا پر شرمندگی ہوتی ہے
Leave a comment