تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے پہلا بجٹ پیش کر دیا

Written by:

تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے پہلا بجٹ پیش کر دیا

تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے پہلا بجٹ پیش کردیا۔ پنجاب کے وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت بجٹ پیش کررہے ہیں۔ پنجاب کے بجٹ کا کل حجم23 کھرب57کروڑ روپے ہے۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی پروڈکشن آرڈر پر بجٹ اجلاس میں شریک ہیں۔

پنجاب کے وزیر خزانہ کا اپنی بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ پنجاب کا بجٹ تحریک انصاف کی پالیسیوں کا آئینہ دار ہے۔ ورثے میں ملے بدترین معاشی حالات کے باوجود اقتصادی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ ملک لوٹنے والوں کے چہرے بے نقاب نہ کریں۔ ملک کا ہر پیدا ہونیوالا بچہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا مقروض ہے۔ گزشتہ حکومتوں میں 6 ہزار کے قرضے 30 ہزار ارب روپے تک کیسے پہنچے؟۔ چھ برسوں میں اربوں کے فنڈز کے باوجود عوام کو صاف پانی کیوں نہ ملا؟۔ میگا پراجیکٹس کا آغاز منصوبہ بندی اور وسائل کی فراہمی کے بغیر کیوں کیا گیا؟۔ گزشتہ دس سالوں میں چند بڑے شہر نام نہاد ترقیاتی سرگرمیوں کا مرکز رہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقیاتی حقوق فراہم کرنے کے صرف دعوے کیے گئے۔ حقیقت میں جنوبی پنجاب کو کم از کم 256ارب روپے سے محروم کیا گیا۔

ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10سالوں کےسنگین معاشی بحران کاخاتمہ 8ماہ میں کیسےممکن تھا۔ پنجاب کا یہ بجٹ محض اعداد و شمار کا مجموعہ نہیں، صوبے کے روشن مستقبل کا عہدنامہ ثابت ہو گا۔ تحریک انصاف کے بجٹ کی بنیاد 3 ترجیحات ہیں۔
کم وسلیہ اورمحروم طبقات کاتحفظ پہلی ترجیح
انسانی وسائل کی ترقی دوسری ترجیح

http://urdu.abbtakk.tv/punjab-government-first-budget-140619/

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started