پاک بحریہ کے سالانہ سیفٹی ریویوبرائے سال2018 کا انعقاد

Written by:

پاک بحریہ کے سالانہ سیفٹی ریویوبرائے سال2018 کا انعقاد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2019ء) پاک بحریہ کا سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2018 آج بحریہ آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاک بحریہ کا سیفٹی ریویو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پاک بحریہ میں لاگو کئے جانے والے حفاظتی اسٹینڈرڈز کا جائزہ لیتے ہوئے سیفٹی کلچر کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے جس کی روشنی میں پاک بحریہ میں ورکنگ ماحول کو مزید محفوظ اور بہتر بنانے کے لئے اقداما ت کئے جاتے ہیں۔



تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ پاک بحریہ کے حالیہ ہمہ گیر سیفٹی اسٹینڈرڈز تک پہنچنے میں ہماری بہت سی کاوشیں اور محنت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیفٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کے اہلکاروں کے رویوں میں بہتری اورکام کی جگہ کو محفوظ بنانے کا عمل اگرچہ ارتقائی عمل ہے تاہم پاک بحریہ میں روز مرہ بنیادوں پرپیچیدہ مگر محفوظ بحری آپریشنز کی خوش اسلوبی سے تکمیل سے واضح طور پر عیاں بھی ہے۔

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-06-20/news-1968573.html

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started