
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جولائی 2019ء) : عوامی شکایت کے لیے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کیے جانے والے سیٹیزن پورٹل سے ہزاروں صارفین کی رجسٹریشن منسوخ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل پر 44 ہزار 623 شہریوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے اور ایسا کرنے سے قبل غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹ مالکان کو تنبیہہ کی گئی تھی۔ وزیراعظم ڈیلیوری پورٹل(پی ایم ڈی یو) حکام کے مطابق سٹیزن پورٹل پر 51 ہزار غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس رجسٹر تھے جب کہ 7 ہزار غیر رجسٹرڈ اکاؤنٹس کو فیڈبیک دینے کی وجہ سے ایک اور موقع دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ درست کوائف جمع کروا کر شہری دوبارہ سٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ رواں برس مئی میں ماہ ڈیلیوری یونٹ نے خبردار کیا تھا کہ مسلسل جعلی شکایات درج کرنے والوں کو بلاک کردیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت بھی کی تھی کہ جن شہریوں نے شکایات واپس لیں ان سے بھی رابطہ کرکے پوچھا جائے کہ کہیں انہوں نے کسی دباؤ میں تو شکایات واپس نہیں لی؟ خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے ’’پاکستان سیٹیزن پورٹل‘‘ کا افتتاح کیا جس کی بدولت پاکستانی عوام براہ راست اپنی شکایات و تجاویز وزیر اعظم آفس کو بھجواتے ہیں۔متعلقہ محکموں سے عوامی شکایات کا ازالہ کروانے اور قابل عمل تجاویز پر غور کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم آفس سے ہی کی جاتی ہے جبکہ پاکستان سیٹیزن پورٹل کی بدولت لوگ اپنے موبائل فونز میں مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز پہنچاتے ہیں۔ سیٹیزن پورٹل پر 10 لاکھ شہریوں کے رجسٹر ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے اسے کامیاب منصوبہ بھی قرار دیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ سیٹیزن پورٹل بنائے جانے کے 8 ماہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی اس پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 10لاکھ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں اس سسٹم اور اس کی افادیت پر یقین ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس پورٹل کے بنائے جانے کے بعد اب لوگوں کو افسروں کے دفاتر میں جانا نہیں پڑتا اور ان کے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ”پی ایم حاضر ہے“ کا نیا سلوگن بھی متعارف کروایا جو کہ ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا تھا۔

As of today over 1 million citizens have registered at Pakistan Citizens Portal within 8 months of its launch. This is testament of people’s trust in the system & its effectiveness. No political or bureaucratic reference required to reach out to a public office.#PMHazirHai30.7K11:29 PM – Jun 18, 2019Twitter Ads info and privacy8,549 people are talking about thisایک اور ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ ابھی تک سیٹیزن پورٹل پر 8 لاکھ شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 6 لاکھ 80ہزار شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہی چیز ہے جس سے شہریوں کو اختیار اور طاقت دی جا رہی ہے، یہی نیا پاکستان ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ”پی ایم حاضر ہے“ کا نیا ٹویٹر ٹرینڈ بھی متعارف کروایا۔

On the resolution front: a total of 6,80,000 complaints were resolved out of 8 lakh complaints registered so far. This is true citizen’s empowerment. This is Naya Pakistan!#PMHazirHai https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1141050371806236677 …Imran Khan✔@ImranKhanPTIAs of today over 1 million citizens have registered at Pakistan Citizens Portal within 8 months of its launch. This is testament of people’s trust in the system & its effectiveness. No political or bureaucratic reference required to reach out to a public office.#PMHazirHai16.8K11:31 PM – Jun 18, 2019Twitter Ads info and privacy5,429 people are talking about this
Leave a comment