پاک بحریہ کے جہازپی این ایس اصلت کاسعودی بندرگاہ کا دورہ

Written by:

فائل فوٹو


 جدّہ بندرگاہ آمد پررائل سعودی نیول فورسزکے نمائندگان نے پاک بحریہ کے جہازکا پرتپاک استقبال کیا۔

کمانڈنگ آفیسرپی این ایس اصلت نے رائل سعودی نیول فورسزکے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر اوردیگر آفیسرز سے ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

 دورے کے اختتام پرپی این ایس اصلت نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازکا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا

http://urdu.aaj.tv/latest/229805/  

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started