غلام سرور خان کی اے ایس ایف حکام کو لاہور اٸیر پورٹ واقعہ کی انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایات

Written by:

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والے حالیہ قتل کے واقعے کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اور اے ایس ایف حکام کو جلد از جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور انکوائری رپورٹ بھی طلب کی۔ بعد ازاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور کےچیف آپریٹنگ آفیسر / ائیرپورٹ مینجرنذیر احمد خان نے ان کو ائیرپورٹ پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات سے آگاہ کیا اور خاص طور پر حج کے سفر پر روانہ ہونے والے خوش نصیب مسافروں کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کے چیف سیکورٹی آفیسر جناب علی ٹیپو نے بھی ان کو ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔

https://baaghitv.com/lahore-airport-enquiry-jald-mukammal-karain-ghulam-sarwar-khan/

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started