سائمن ٹوفل نے 6 رنز دینے کو امپائر کی غلطی قرار دے دیا

Written by:

سائمن ٹوفل نے 6 رنز دینے کو امپائر کی غلطی قرار دیا

ورلڈ کپ فائنل کے آخری اوور میں چھ اضافی رنز دینے پر سابق آئی سی سی امپائرسائمن ٹوفل پھٹ پڑے۔

آئی سی سی کے سابق امپائر سائمن ٹوفل نے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو اوور تھرو کے چھ رنزدینے کو امپائرز کی غلطی قراردےدیا۔

سائمن ٹوفل نے کہا کہ قوانین کے مطابق انگلش ٹیم کو پانچ رنز ملنا چاہئے تھے، امپائر کی اس غلطی کی وجہ سے بین اسٹوکس نے اسٹرائیک بھی برقراررکھی۔

سائمن ٹوفل نے 6 رنز دینے کو امپائر کی غلطی قرار دیا

انہوں نے کہا کہ جس وقت بال پھینکی گئی اس وقت تک بیٹسمین دوسرا رن لینے کیلئےنہیں دوڑا تھا۔

برطانوی بیسٹمین بین اسٹوکس نے کہا کہ میں نے اوور تھرو پر کین ولیمسن سے معافی مانگ لی تھی۔ میں نے ولیمسن سے کہا کہ میں اس کے لیے اپنی پوری زندگی معافی مانگتا رہوں گا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ کرکٹ میں اس طرح کی چیزیں وقتاً فوقتاً ہوتی رہتی ہیں۔

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started