نواز شریف نے 4ارب 31کروڑ روپے اپنی سکیورٹی پر خرچ کیے:مراد سعید

Written by:

نواز شریف نے 4ارب 31کروڑ روپے اپنی سکیورٹی پر خرچ کیے:مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف نے 4ارب 31کروڑ روپے اپنی سکیورٹی پر خرچ کیے جبکہ 2ہزار 717 اہلکار شریف خاندان کی سکیورٹی پر تعینات تھے۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ملک امین اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے سابق حکمرانوں کے خرچوں سے متعلق اعدادوشمار پیش کر دیے،مراد سعید کا  کہنا تھا کہ آصف علی  زرداری قوم پر بہت بھاری پڑے ،ان کے دو کیمپ آفس لاڑکانہ جبکہ رتو ڈیرو میں بھی ایک کیمپ آفس تھا ،  ان کی سیکیورٹی پر 316 کروڑ 41لاکھ 18ہزار سے زائد خرچ ہوئے،یہ اعدادوشمار 2013سے 2018 کے درمیان کے ہیں جب وہ صدر نہیں تھے،2016ء میں ان کے پاس 246 سرکاری گاڑیاں تھیں،2017 میں 164 اور 2019ء میں 158 گاڑیاں ان کے زیر استعمال تھیں جبکہ ان کی سیکیورٹی پر 656 اہلکار تعینات تھے،نواز شریف نے 4ارب 31کروڑ روپے اپنی سکیورٹی پر خرچ کیے جبکہ 2ہزار 717 اہلکار شریف خاندان کی سکیورٹی پر تعینات تھے،شریف برادران،یوسف رضا گیلانی نے 5،5 گھروں کو کیمپ آفس بنایا۔یوسف رضا گیلانی کے  پانچ کیمپ آفسز میں سے تین لاہور شہر کے اندر اور دو ملتان میں تھے،

انہو ں نے کہا کہ عمران خان  امریکہ کے دورے کے دوران  پاکستانی سفارتخانے میں قیام کریں گے لیکن اس سے پہلے ماضی میں نواز شریف نے امریکہ کے دورے کے دوران 4لاکھ 60ہزار ڈالر خرچ کیے تھے جبکہ عمران خان کے دورہ امریکہ پر 60 ہزار ڈالر کا خرچہ آئے گا،شہباز شریف نے 872 کروڑ سے زائد کی رقم اپنی سیکیورٹی پر خرچ کی ، بچوں، داماد اور بیگموں کے نام پر سیکیورٹی سکواڈ بنائے،پانچ کیمپ آفس تھے ، چھوٹے میاں نے  بڑے  میاں کا خرچ اٹھایا، غیر قانونی طورپر وزیراعظم کا جہاز 556 مرتبہ استعمال کیا جس پر41 کروڑ اخراجات ہوئے،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائیونڈ کو کیمپ آفس قرار دیدیا جس پر 24 کروڑ پچاس لاکھ روپے  صرف  باڑ لگانے پر خرچ ہوئے ، 6 کروڑ 67 لاکھ سے زائد  رائیونڈ کیمپ آفس کی سیکیورٹی کیلئے  کیمرے خریدنے پر خرچ کیے گئے،دوسری جانب وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کی سیکیورٹی سابق وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی کے مقابلے میں 85.6 فیصد کم ہے اور ان کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے
https://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/5274-1563217200

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started