ٹائٹینک میں ہیرو کی موت پر لیونارڈو ڈی کیپریو کا پہلی بار ردعمل

Written by:

فلم کے اختتامی مناظر میں سے ایک سین — اسکرین شاٹ

 میں ریلیز ہونے والی فلم کو اب 22 سال مکمل ہورہے ہیں مگر اب بھی مداحوں کی جانب سے اکثر یہ سوال سامنے آتا ہے کہ جب روز (ہیروئین) کو بچایا جاسکتا تھا تو جیک (ہیرو) کو اس تختے پر جگہ دیکر زندہ کیوں نہیں رکھا گیا؟

عرصے سے مداح اس فلم سے جڑے افراد سے یہ سوال کررہے ہیں اور اب پہلی بار جیک کا کردار ادا کرنے والے لیونارڈو ڈی کیپریو نے اس بارے میں بات کی ہے۔

لیونارڈو اپنی نئی فلم ونس اپون اے ٹائم ان ہولی وڈ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے بریڈ پٹ اور مارگوٹ روبی کے ساتھ ایم ٹی وی کو انٹرویو دیا۔

اس موقع پر لیونارڈو ڈی کیپریو سے پوچھا گیا کہ کیا جیک کو روز کے ساتھ لکڑی کے تختے پر جگہ دیکر بچایا نہیں جاسکتا تھا تو لیونارڈو ڈی کیپریو نے زمین پر نظریں گاڑتے ہوئے کہا ‘میں اس پر کچھ کہنا نہیں چاہتا’۔

اس موقع پر ونس اپون اے ٹائم ان ہولی وڈ میں ان کے ساتھ کام کرنے والے بریڈ پٹ اور مارگوٹ روبی نے بھی پرمزاح جملے کہے بلکہ بریڈ پٹ نے تو وعدہ کیا کہ وہ واپس جاکر اس فلم کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

مارگوٹ روبی نے کہا ‘میرے خیال میں یہ جدید سنیما کا سب سے بڑا تنازع ہے’۔

بریڈ پٹ نے لیونارڈو ڈی کیپریو سے پوچھا ‘کیا تم وہاں گھس نہیں سکتے تھے؟ تم ایسا کرسکتے تھے کیا نہیں کرسکتے تھے’ جبکہ مارگوٹ روبی نے ڈی کیپریو سے پوچھا کہ کیا دروازہ بہت چھوٹا تھا، دونوں کے سوال پر لیونارڈو ڈی کیپریو نے ایک بار پھر کہا کہ وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔

https://www.dawnnews.tv/news/1107139/

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started