فیس ایپ آپ کی پرائیویسی چوری کر رہی ہے؟

Written by:

برلن: (ویب ڈیسک) حال ہی میں دنیا بھر میں ’’فیس ایپ‘‘ مشہور ہو رہی ہے، جس پر لوگ اپنی تصویر ڈال کر بڑھاپا دیکھتے ہیں، مغربی سیاستدانوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے سے ذاتی ڈیٹا غلط ہاتھوں میں جا سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ڈویلپر وائرلیس لیب کا فیس ایپ نہ صرف اینڈرائنڈ بلکہ ایپل کے صارفین میں بہت مقبول ہو چکا ہے۔ ایپلیکیشن کی مدد سے کوئی بھی صارف تصویر میں ردوبدل کرتے ہوئے چہرے کے فیچرز مرضی کے بنا سکتا ہے۔ ایپ کو استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی صارف چہرے کو عمر رسیدہ یا جوان بنا سکتا ہے۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف محدود وقت میں ہی گوگل پلے کی مدد سے اس ایپ کو 10 کروڑ سے زائد لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Technology/501151/

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started