ملائیشیا میں خوبصورت بکرے کی دھوم، ویڈیو وائرل

Written by:

کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خوبصورت بکرے نے دھوم مچا دی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں خوبصورت بکرے کی دھوم مچی ہوئی ہے جسے ہر کوئی خریدنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے جبکہ تصاویر بھی سو شل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئیں ہ


خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں احمد نامی کسان کے پاس درجنوں بکرے اور بکریاں موجود ہیں تاہم راموس نامی 11 ماہ کا پالتو بکرا ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ اس بکرے کو خریدنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں تاہم اس کا مالک معذرت کرتے ہوئے دوسرے بکرے پیش کررہا ہے۔
احمد کا کہنا ہے کہ اس نے یہ بکرا 683 درہم (150 برطانوی پاؤنڈ) میں خریدا تھا۔ میں نے سوچا نہیں تھا کہ یہ بکرا اتنا مشہور ہو جائے گا۔ بہت سارے لوگ میرے پیچھے ہیں کہ میں اس بکرے کو بیچ دوں میں سب کو بتانا چاہتا ہوں میرے پاس فارم ہاؤس میں اور بھی بہت سے بکرے ہیں تاہم میں اس کی بجائے دوسرے بکرے بیچنے کے لیے تیار ہوں۔


http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/WeirdNews/501184/  

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started