
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جولائی2019ء) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے صرف 28 روز میں 10 لاکھ سبسکرائبرز کر کے سب سے بڑے یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔محض چند روز میں یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سبسکرائبرز کرنے پر شعیب اختر کو گولڈن بٹن بھی پیش کیا گیا۔دنیائے کرکٹ میں ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے پہچانے جانےوالے 43سالہ شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے میں مجھے یوٹیوب کی جانب سے ’گولڈن بٹن‘ ملا،آپ تمام لوگوں کے لیے بہت سارا پیار،انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود ہر اس مداح کا شکریہ جو مجھے پسند کرتا ہے۔شعیب اختر نے اس موقع پر یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہیں اس ’گولڈن بٹن‘ کے ساتھ دیکھا جاسک
https://www.urdupoint.com/sports/detail-news/live-news-1998740.html تا
Leave a comment