زرتاج گل کا رنگ گورا کرنے والی غیر معیاری کریمیں بنانے والوں کو دوٹوک پیغام

Written by:


رنگ گورا کرنے کا دعویٰ کرنے والی کریموں کے نتیجہ جلد کی بیماریاں سامنے آنے لگیں ، مرکری کی مدد سے بنائی گئی غیرمعیاری کریمیں جلد اور صحت کیلئے بڑا خطرہ بن گئیں۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے غیر معیاری کریمیں بنانے والوں کو دوٹوک پیغام دے دیا کہا کہ ہمیں گورا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، ہمیں چٹا کرنا بند کرو، اللہ نےجوکچھ دیا ہوا ہےاسی پرخوش ہیں ۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ آپ جو یہ زبردستی اس کے اندر مرکری ڈال ڈال کے ہمیں چٹا کرنے پہ تلے ہوئے ہیں وہ ہماری دس دس روپے کی جو کریمیں بیچتےہیں وہ آپ ہماری اسکن سے کھیلتے ہیں۔ تو خدا کا واسطہ 31 دسمبر تک ہم نے قانون سازی کرلینی ہے ہم اس کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔

خواتین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب پہلے پہلے ہم یوز کرتے ہیں تو اس سے فریشنیس آتی ہے بڑا اچھا لگتا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری رنگت صاف ہوگئی لیکن جب چھوڑتے ہیں تو بہت نقصان ہوتا ہے۔

خواتین نے کہا کہ اس کی وجہ سے وینز نظر آتی ہیں اور سکن کے جو اوپر والے سیلز ہیں وہ بالکل ڈیمیج ہوجاتے ہیں اور زیادہ تر اسکن ریڈ ہوجاتی ہے

https://www.samaa.tv/urdu/health/2019/07/1621192/ ۔

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started