امریکا کے سینئر ڈیفنس آفیشل اور نیول چیف کی ملاقات

Written by:

امریکا کے سینئر ڈیفنس آفیشل کی پاک بحریہ کےسربراہ سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امریکا کے سینئر ڈیفنس آفیشل بریگیڈیئر جنرل ایڈم آر سلوَرس کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

امریکا کے سینئر ڈیفنس آفیشل کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اُمور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے کے امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی بھی ڈالی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سینئر آفیشلز کی ملاقاتیں دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started