’زرداری چیئرمین سینیٹ کو اپنا بچہ کہتے تھے، بچہ بچ گیا تو رو کیوں رہے ہیں‘

Written by:

لوگ کہتے ہیں کہ آصف زرداری سب پہ بھاری ہے، میں کہوں گا کہ راولپنڈی کی ایک سیٹ سب پہ بھاری ہے، شیخ رشید — فوٹو: ڈان نیوز

انہوں نے یہ بات کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹ انتخاب میں صادق سنجرانی کی کامیابی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

مریم نواز اور بلاول بھٹو کی حکومت مخالف تحریک کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’بلاول بھٹو مجھ سے استعفیٰ مانگے تو دے دوں گا، لیکن مولانا فضل الرحمٰن کے ہاتھ میں استعفیٰ نہیں دوں گا‘۔

شیخ رشید نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آصف زرداری سب پہ بھاری ہے، میں کہوں گا کہ راولپنڈی کی ایک سیٹ سب پہ بھاری ہے۔

سینیٹر حاصل بزنجو کے حساس ادارے کے سربراہ کے بارے میں دیے گئے ریمارکس پر شیخ رشید نے کہا کہ ’کہاں حاصل بزنجو کہاں جنرل فیض، میں آصف غفور کو کہوں گا کہ آئی ایس پی آر کو جواب دینے کی ضرورت ہی نہیں تھی، جانے دیں ان کی اوقات ہی کیا ہے‘۔

ریلوے کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے 90 روز کے اندر کراچی میں 5 اور لاہور میں 2 نئی واشنگ لائز بنائی جائیں گی۔

https://www.dawnnews.tv/news/1108087/

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started