آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Written by:

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی افغان سفیر کیساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/504503/

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started